مزید دیکھیں

مقبول

وزارت خارجہ میں اسحاق ڈار کا دل ہی نہیں انکا دل خزانہ میں ہے،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیاسے غیررسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ، پی ٹی آئی کبھی نہیں ہوسکتی، آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج منگل ہے، میری فیملی سے ملاقات کا دن ہے ، ایک ہی بیٹا ہے، اُس سے ملکر دل کو تسلی ہوتی ہے ، میڈیا والوں کو دیکھ کر بھی دل کو تسلی ہوتی ، جیل میں اکیلی دیواروں کو دیکھ دیکھ کر بندہ تنگ ہو جاتا ہے،کوئی مانے یا نا مانے پی ٹی آئی ملک کی حقیقت ہے ،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا ،عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں ،پاکستان کے لیے یہ عزت کی بات ہے کوئی شخص یہ کام کر رہا ہے ، آکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،آکسفورڈ الیکشن کو سیاسی جماعت سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پر حیرانی ہوتی ہے ، آج آپ کے دوست ممالک کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں، بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ، بلوچستان کے مسائل کا حل صرف بات چیت ہے، محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہے ، اس بیان سے ادراک ہوتا ہے کہ انہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے ، بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہے ، مسائل دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے، میں وزیر خارجہ رہا ہوں مجھے بہت سی باتوں کا علم ہے ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے باعث بہت سے باتیں نہیں بتا سکتا ، بلوچستان کے مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک جامع بحث ہونی چاہیے ، تمام جماعتیں اس ڈیبیٹ میں اپنی رائے دیں، میرا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے مسئلے پر ایک فل ڈیبیٹ ہونی چاہیے، تاجر اور پوری لیبر کلاس احتجاج کر رہی ہے ، میڈیا پر سنسرسشپ، انٹرنیٹ کے حوالے سے فری لانسر علیحدہ احتجاج کر رہے ہیں ، اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ والا ٹیمپرامنٹ ہی نہیں ہے ، وزارت خارجہ میں اسحق ڈار کا دل ہی نہیں ہے انکا دل وزیر خزانہ میں ہے ، فارن آفس اس وقت لیڈر لیس ہے ،

ڈرامہ "برزخ” میں ہم جنس پرستی کا فروغ،عوام بائیکاٹ کرنے لگی

نجم سیٹھی کا بیٹا گلوکار علی سیٹھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے لگا

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan