وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی آفس کے وزیر مملکت انڈریو مچل ورچوئل ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات کے دوران برطانیہ کے وزیر مملکت نے یونان میں کشتی حادثے میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے.
شکیل احمد کے مطابق وزیر خزانہ نے تعزیت وصول کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اسے جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے برطانوی وزیرکو آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں جائزے پر مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیااور بتایا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کر لئے ہیں اور بڑے اقتصادی اشاریوں کے حوالے سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں کئے جانے والے عملی معاشی فیصلوں اور حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ کے ذریعے عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کے لئے تجویز کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت پاکستان مختلف پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام لانے کے لئے کام کررہی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل حمایت اور مدد کا یقین بھی دلایا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ اسی دوران برطانوی وزیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے بھی خصوصی ملاقات کے دوران تعاون کی درخواست کی تھی۔ اسی دوران اسحاق ڈار نے متعدد عالمی سفراء سے بھی ملاقات کی اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی بحالی کیلئے اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے کہ پاکستان پہلے سری لنکا بنے پھر ان کے ساتھ قرض معاملات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ یہ سب کچھ جیو پولیٹیکس کے باعث ہو رہا ہے۔