ڈی آئی خان :مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کی شناخت آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اور اسکی بیٹی کے نام سے ہوئی ہے

ڈی آئی خان،باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحمدنوازمغل) مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹریفک کا المناک حادثہ ہوا ہے جس میں باپ بیٹی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے ، ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اور اسکی بیٹی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گے۔ مخالف سمت سے تیز رفتار کار کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا، کار ڈرایور موقع سے فرار ہو گیا ،ڈاکٹر فاروق ضلع بھکر سے واپس اپنے گاوں پہاڑ پور فیملی سمیت گھر آرہا تھا۔

Leave a reply