سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز بابر گرفتار

0
22
Rai Mumtaz Babar

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ رائے ممتاز کی آج چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہی ضمانت اینٹی کرپشن اسپیشل کورٹ نے لی تھی۔

لیکن اس سے قبل 3 جون کو اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو گرفتار کیا تھا تاہم ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رائے ممتاز نے پرویز الہٰی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالہ کی عدالت سے کرپشن کے 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔ جعلی بھرتی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو تین جون کو گرفتار کیا گیا تھا.

جبکہ ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا تھا کہ رائے ممتاز نے پرویز الہٰی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں تھی، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا تھا۔

Leave a reply