اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے ، چیئرمین نیب
باغی ٹی وی : جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ عدالتوں میں کرپشن کیسز کی پیروی مزید موثر بناتے ہوئے اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر سمیت اہم حکام نے شرکت کی۔
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں قومی ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لئے بلا امتیاز پالیسی پرعمل کرتے ہوئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔
مریم کی نیب پیشی ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناء اللہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی قانون کے مطابق موثر پیروی کی جائے۔ بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جا سکے۔