اشیاء ضروریہ کی بیس چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ

0
65
store

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 05 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی بیس چیزوں کی قیمتوں کی مہنگئی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا، آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے، چھوٹا گوشت 15 روپے اور بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 200 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Leave a reply