دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید. آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید. آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں لیکن بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا اور انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر برکی شہید کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا جبکہ انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے مادرِ وطن کے امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، انکے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر نکالیں گے، انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Comments are closed.