اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کےخلاف طلبہ ڈی چوک کی سڑکوں پر،گرفتاریاں بھی شروع

0
44

اسلام آباد:ایم ڈی کیٹ کےخلاف طلبہ ڈی چوک کی سڑکوں پر،گرفتاریاں بھی شروع ،اطلاعات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلباء کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج جاری ہے اورطلباء کی پی ایم سی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے،

ادھرطلباء نے ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پی ایم سی کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کی پالیسیاں طلبا مخالف ہے۔ پہلے دو دن پی ایم سی کے باہر مظاہرہ کیا آج ڈی چوک میں احتجاج کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ہم پر امن مظاہرہ کریں گے۔طلباء کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرایا جائے۔

دوسری طرف اسلام آباد سے یہ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے طلبا کے احتجاجی مظاہروں اورشدید ہنگامہ آرائی سے تنگ آکرکچھ گرفتاریاں شروع کردیں ہیں جس پراس وقت سوشل میڈیا پراس کی سخت مذمت کی جارہی ہے

یاد رہےکہ تین دن سے طلبا کے احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔پولیس نے ریڈ زون جانے والے راستے خار دار تاریں لگا کر بند کیا ہوا تھا۔ایم ڈی کیٹ کا امتحان 30 ستمبر تک آن لائن ہوگا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا نے چند دن قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں باہر سے پاکستان آنے والے ڈاکٹرز کا امتحان ہوگا۔ ہمارے پاس اڑھائی لاکھ سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں۔جن کا ہمیں پتہ ہی نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔اس لیے ہم بائیؤ میٹرک شروع کر رہے ہیں۔

Leave a reply