ارشد شریف کیس، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست ،سماعت ملتوی

arshad hamid mir

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،سینئر صحافی حامد میر اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست دائر کر رکھی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں اس کیس میں کیا پیشرفت ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس لگا تھا لیکن لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے واپس بھیج دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میری پہلے دن سے بےچینی ہے کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے، اِس عدالت کو بتایا گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ وہاں زیرسماعت نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری بھی استدعا ہے کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ ہے تو ہائیکورٹ نہیں سُن سکتی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں آپکی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، آرڈر سے دکھائیں کہ جوڈیشل کمیشن کا معاملہ سپریم کورٹ دیکھ رہی ہو، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے درخواست زیرسماعت ہونے پر تین اعتراضات ہیں،کینیا کی حکومت سے ایم ایل اے معاہدے کی کابینہ منظوری ہو گئی ہے، یہ کرمنل معاملہ ہے، پٹیشنر کے پاس درخواست دائر کرنے کا اختیار نہیں

جے آئی ٹی نے جو کچھ کیا ہے وہ بھی ہم نے دیکھ لیا ہے،وہ ایک نظر کا دھوکہ تھا. عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کرمنل معاملہ نہیں ہے، یہ عوامی مفاد کا کیس ہے،کمیشن حکومت نے ہی بنانا ہے عدالت نے نہیں، حکومت کے پاس اختیار ہے، جو کمیشن بنے گا وہ کینیا جا کر تو تفتیش نہیں کریگا وہ یہاں حقائق دیکھے گا،میرا اپنا خیال ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی حکومت کمیشن کیوں نہیں بنانا چاہتی یہ تو آپکا کریڈٹ ہے، جوڈیشل کمیشن بنانے میں غلط کیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو کچھ کیا ہے وہ بھی ہم نے دیکھ لیا ہے،وہ ایک نظر کا دھوکہ تھا. ہم نے بلا کر پوچھ لیا جے آئی ٹی نے کچھ نہیں کیا، میں نے اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا کہا تھا پتہ نہیں وہ اس سے بھاگ کیوں رہے ہیں،کچھ سوچیں کہ آپ اپنی کریڈیبلٹی کیسے بہتر کر سکتے ہیں،رواں سال مزید صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کی بھی استدعا کی گئی ہے،

وفاقی حکومت کس چیز سے خائف ہے؟ کمیشن بن جائے تو کیا ہو گا؟ارشد شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
حامد میر نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت تک رواں سال سات صحافی قتل ہوئے تھے اب آٹھ ہو چکے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کے پاس دیگر صحافیوں کے قتل کا کوئی ریکارڈ نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے، اب وہ زمانہ نہیں کہ ایک واقعہ چھ سال جا کر پتہ چلتا ہو،مجھے افسوس ہے کہ ہم انسانی جان سے متعلق اس طرح کا جواب دیں، آپ نے تو اسے مکمل طور پر نظرانداز ہی کر دیا ہے، اٹارنی جنرل سے کہیں پیش ہوں،وزارتِ اطلاعات کیا کر رہی ہے کیا یہ اس کا کام نہیں ہے؟حامد میر صاحب آپ دیگر صحافیوں سے متعلق ڈیٹا اِن کو دیدیں، وفاقی حکومت کس چیز سے خائف ہے؟ کمیشن بن جائے تو کیا ہو گا؟ عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی

ارشد شریف قتل کیس،نوازشریف،مریم کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس بند

ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ

ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت

واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا

ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم

Comments are closed.