اسلام آباد،گاڑی روکنےکے اشارے پر ملزمان نے چلائی گولیاں

0
94
ICTP

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہاہے، چوری، ڈکیتی، چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں وہیں مجرم اتنے نڈر ہو گئے ہیں کہ تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای 12 میں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس پارٹی سیکٹر ای 12 میں گشت پر تھی کہ ایک مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیا۔ کارسوار تین ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،پولیس پارٹی حفاظتی تدابیر کی وجہ سے فائرنگ سے محفوظ رہی۔ پولیس نے فرار ملزمان کا تعاقب کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ملزم سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ پولیس نے گاڑی بھی قبضہ میں لے لی جس سے گاڑی چوری کے آلات برآمد ہوئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا گیا۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا ICT-15 ایپ کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو دیں۔

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

Leave a reply