کورم کے بغیر ہی حکومتی کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز ترمیمی بل 2024 منظور

senate

اسلام آباد (محمداویس)قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کورم کے بغیر ہی اجلاس میں حکومتی کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا بل کی منظوری کے وقت چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان ہی کمیٹی میں موجود تھے،

بدھ کوسینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر انوشہ رحمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں حکومتی کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز ترمیمی بل 2024 پر غور آیا حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ یہ قانون گزشتہ سال فروری میں جاری کیا گیا، حکومتی کمپنیوں کے بورڈز اور انکی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی،کمیٹی بورڈ ممبران کی نامزدگی کرے گی اور بے ضابطگیوں پر انکو ہٹا بھی سکے گی۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ کیا کمیٹی کے پاس صوابدیدی اختیارات ہوں گے کہ وہ بورڈ ممبران کو ہٹا سکے گی،ہر کمپنی کے بورڈ اختیارات مختلف ہوں گے تو کمیٹی کس قانون کے تحت انکو ہٹانے کی،

حکام نے بتایا کہ بورڈ ممبران کو مدت عہدہ کی ضمانت دی گئی ہے،اب بورڈ ممبران کو بغیر انکوائری نہیں ہٹایا جا سکتا، سینیٹر انوشہ نے کہاکہ کسی بورڈ ممبر کو بےضابطگی اور کرپشن پر ہٹانا بہت مشکل ہو گا،حکومت کے پاس بورڈ ممبران لگانے کی طرح ہٹانے کا اختیار بھی ہونا چاہیے، سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اب حکومت کمپنیوں کے بورڈز کو مکمل خود مختار بنانا چاہتی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کو بورڈ کے آزاد ڈائریکٹرز کی تعیناتی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، وفاقی حکومت بورڈ کے نان پرفارمنگ ممبرز کو ہٹانے کی بھی مجاز ہوگی، انوشہ رحمان نے کہاکہ بورڈ ممبران کو ہٹانے کا اختیار ایگزیکٹیو کا ہوتا ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، حکام نے کہاکہ بورڈ ممبران کی تعیناتی اور مدت کا قانون ہے جس کی وجہ سے ہٹانا مشکل ہے،پرفارمینس کی بنیاد پر بورڈ ممبران کو ہٹانے کا قانون لایا جارہا ہے، پہلے قانون میں کسی ڈائریکٹر کے خلاف کوئی مس کنڈکٹ، کرپٹ پریکٹس پر تحقیقات کے بعد ہٹایا جاسکتاہے پرفارمینس کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا اختیار بورڈ نامینیشن کمیٹی کو دیا جارہا ہے۔

راولا کوٹ،فرار ہونے والے قیدی تاحال گرفتار نہ ہوسکے، ماسٹر مائنڈ غازی شہزاد

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Comments are closed.