اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات جاری ہیں، وزیر ہوا بازی
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے کر رہی ہے
ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا 6 مئی 2006 کو سنگ بنیاد رکھا گیا 38 ارب روپے کا پی سی ون تھا پی سی ون پر مختلف ادوار میں نظرثانی ہوتی رہی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اپنے لوگوں کو نوازنے کے لئے 18 پیکجز بنائے گئے ٹھیکوں پر نظرثانی کی گئی، دوسرا رن وے نامکمل تھا، بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اور کرپشن سامنے آئی
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی اے سی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں یہ معاملہ اٹھایا گیا، چیف جسٹس نے اس کا نوٹس اور یہ معاملہ تحقیقات کے لئے مختلف تحقیقاتی اداروں کو بھیجا گیا، نیب اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
سینیٹر نزہت صادق کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کی گئیں 1800 انجینئرز، ٹیکنیشنز اور دیگر ڈگریاں جعلی نکلیں، ان کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا، عدالتوں نے ان کی درخواستیں مسترد کیں اسی تناظر میں پائلٹس کی ڈگریاں چیک کی گئیں 262 پائلٹوں کے لائسنس مشتبہ تھے انکوائری کمیٹی نے ان کی انکوائری کی 50 پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے ان کو برخاست کیا گیا 34 کو معطل کیا گیا اس معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جو افسران ملوث تھے ان کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ایف آئی اے نے ان کو گرفتار کیا۔ این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کے تناظر میں مئی 2021 میں پروازوں کی تعداد کم کر دی گئی، اووربکنگ کرنے والی ایئر لائنز کو جرمانہ کیا گیا
جعلی لائسنس کی وجہ سے ویتنام نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو نوکریوں سے نکال دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا