وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ نے 5 اگست کو بھرپور طریقے سے نکلنا اور عمران خان کی خاطر پاکستان کی خاطر صوابی آنا ہے، ہماری یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک ہم حقیقی آزادی حاصل کر نہیں لیتے، میں اعلان کروں گا کہ میں اسلام آباد میں اس جگہ جلسہ کروں گا اور پھر اگر میں جلسہ نہ کرکے دکھاوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، اگر روکنے کی طاقت ہوئی تو روک لینا،ہم آئین کی پاسداری کرتے ہیں، عمران خان بھی ہمیں یہی کہتے ہیں، لیکن جب اعلان ہو گیا تو پھر ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا، میں پہلے بھی آیا تھا،رانا ثناء اللہ نے راستے روکے تھے لیکن پھر وہ چھپ گیا تھا اگر یہ مجبور کریں گے تو پھر ہم کیا کریں،
9مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں پہلے غلطی ثابت کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزیدکہنا تھا کہ 9مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں پہلے غلطی ثابت کریں، لیکن اگر میری غلطی نہیں کسی اور کی ہے تو پھر مجھے سے کون معافی مانگے گا؟ 9 مئی پری پلان کام ہوا ہے، آگے بڑھنے کیلئے جس کی جس حد تک غلطی ہے ماننا پڑے گا،9 مئی کو ایک منصوبے کے تحت ہمارے خلاف سازش کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے بہت پہلے بتادیا تھا ان پر حملہ کیا جائے گا، عمران خان کو ملکی حالات پر شدید تشویش ہے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا،آئین توڑا گیا، آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کےلیے قوم کھڑی رہے گی، زبردستی کے کاموں سے مذاکرات نہیں ہوتے، جنہوں نے پارٹی چھوڑی ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔ ہماری خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو نوٹس عمران خان کی ہدایت پر جاری ہوا ،اس کو کئی بار سمجھایا کہ سوشل میڈیا ہمارا ہے یہ ہم پر بھی تنقید کرتے ہیں ،اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم اپنے ورکر سے پنگے لینے شروع ہوجائیں
علی امین گنڈا پور کا مزیدکہنا تھا کہ پارا چنار میں سیز فائر ہو گیا ہے وہ ایک زمین کا تنازعہ تھا نہ فرقہ واریت ہے اور نہ ہی اس میں دہشتگردی والا اتنا معاملہ ہے،دو کمیٹیاں بن گئی ہیں، ہم مل بیٹھ کر معاملات کا حل نکالیں گے،امن ہماری ترجیح ہے، صوبے میں امن لائیں گے،
حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات