اسلام آباد کے ایک گھر سے 2 کروڑ کے ماسک برآمد، کس ملک کے شہری ہوئے گرفتار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 2 کروڑ سے زائد کے ماسک برآمد کر لئے گئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں کاروائی کی، ایک گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بنتی ہے قبضے میں لے لیا
گھر میں موجود چار چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، چینی باشندوں نے یہ ماسک کس مقصد کے لئے رکھے تھے اس بارے مین ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تا ہم گرفتار چینی باشندوں کو قانونی کاروائی کے لئے گھر سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے