اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں نوجوان رائیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، نوجوان رائیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا

واقعہ موٹروے چوک،نزد فیصل مورر کے قریب پیش آیا، تھانہ نون کی حدود میں ملزمان نے گولیاں چلائیں جس سے نوجوان رائیڈر کی موت ہو گئی ہے، لڑکے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 27سالہ صدام شوکت بائیکیا چلاکر گزربسر کرتا تھا،صدام شوکت سواری لے کر موٹروے کی طرف جارہا تھا، کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

مقتول صدام شوکت کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کورٹ سے تھا ، صدام عباسی والدین کا واحد سہارا تھا نہ کوئی بہن نہ بھائی بائیکا سروس چلا کر گزر بسر کر رہا تھا ، ڈکیت غریب سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین رہے تھے غریب نے مزاحمت کی تو ظالموں نے سر عام گولیوں سے چھلنی کر دیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ ڈکیت راج انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر ، اے ایس پی سبزی منڈی عبدالعلیم اور ڈی ایس پی خالد محمود اعوان پمز ہسپتال پہنچے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے اپنی نگرانی میں مقتول صدام کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش کو لواحقین کے حوالے کیا۔

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Comments are closed.