اسلام آباد میں تیل، گیس اور معدنیات کیرئیر ایکسپو کا انعقاد

Minister for Energy inaugurates Oil, Gas and Minerals Career Expo

تیل، گیس اور معدنیات کیرئیر ایکسپو کا وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی، محمد علی نے 31 جنوری کو پاکستان چائنا فرینڈ شپ سینٹراسلام آباد میں پہلی قومی سطح کی ’فیولنگ فیوچرز کیرئیر ایکسپو 2024‘ کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ کیریئر ایکسپو کا انعقاد وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے تعاون سے کیا ہے۔اس ایونٹ میں طلباء، فیکلٹی اور کمپنی کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔

پی پی ایل کے ایم ڈی اور سی ای او عمران عباسی نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں آئے طلباء کو خوش آمدید کہا اور دو روزہ کیرئیر ایکسپو کو کامیاب بنانے پر شرکت کرنے والی کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم طلبا کو توانائی اور معدنیات کی صنعت کے سرکردہ لیڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں کیریئر کے انتخاب اور حصول کے لیے ان کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تقریب کا منصوبہ طلباء کے لیے توانائی اور معدنیات کے ساتھ کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو آج متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی سستی، قابل رسائی اور پائیدار ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کی کمی کا شکار اور تیل درآمد کرنے والا ملک ہے۔ اس لیے توانائی کی کمی کو سرپلس میں تبدیل کرنے کا موقع موجود ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں معدنی وسائل کی بہت زیادہ طلب ہے اور مستقبل میں ان کےدریافت کرنے اور نکالنے کے کئی مواقع موجود ہیں۔انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کیریئر کے فیصلے مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر کریں جن میں توانائی اور معدنیات سب سے اہم شعبے ہیں۔

کیرئیر ایکسپو میں پاکستان بھر سے تقریباً 5000 طلباء کے ساتھ 30 کے قریب یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے فیکلٹی ممبران اور عملے کے ساتھ شرکت کی اور بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ 14 شرکت کرنے والی تیل، گیس اور معدنیات کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز، سینئر مینجمنٹ اور عملہ بھی طلبہ کی رہنمائی کے لیے موجود تھے۔ دو روزہ کیرئیر ایکسپو جس کا عنوان ‘فیولنگ دی فیوچر’ تھا میں کمپنی پریزنٹیشنز، تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے کی اہمیت اور مواقع پر سیشنز کے علاوہ مختلف کیریئر کونسلنگ ڈائیلاگ اور کمپنی اور یونیورسٹی کے اسٹالزبھی شامل تھے۔اس کامیاب ایونٹ کا انتظام پی پی ایل نے آر جی بلیو کمیونیکیشنز کے اشتراک سے کیا ۔

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

Comments are closed.