اسلام آباد پہنچنے والے امریکی سفارتی اہلکار میں کرونا کا شبہہ ،کہاں منتقل کر دیا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرونا وائرس کے شبہ کے بعد امریکی عملہ اسے ساتھ لے گیا
امریکی سفارتکار سنسیئر ہیلز کیو آر 632 پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جہاں اس کی کرونا وائرس کے حوالہ سے سکریننگ کی گئی تو مبینہ طور پر کرونا وائرس کی مشتبہ علامات ظاہر ہوئیں ، سفارتکار کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھا ۔
کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سفارت کار کو امریکی سفارتخانے کا عملہ اپنے ساتھ لے گیاہے ، سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں ہی آئی سولیشن میں رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 252، بلوچستان میں92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 30 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے