اسلام آباد؛ شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی واقعات کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کی ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کی ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو انیس جون تک ضمانت دی۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سید ہارون احمد نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں چار جولائی تک ضمانت منظور کی۔دونوں عدالتوں نے ملزم کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ’پر تشدد مظاہروں کو ہوا دینے‘ کے الزام میں 10 مئی کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں ’امن و امان کو خراب کرنے کے لیے پوری منصوبہ بندی سے پر تشدد مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کو بڑھکانے کے الزام میں کی گئیں‘، پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ گرفتاریاں تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
18 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پروکلا کے دلائل سننے کے بعد 3 ایم پی او کے تحت ان کی گرفتار کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔