اسلام آباد،یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

0
144
crime

خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، طالبہ کو اسکے ساتھی طالب علم اور اسکے دوست نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد کےتھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا، درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ طالبہ کے ساتھی طالب علم ظہیر اور اسکے دوست دانیال نے ملکر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنا لیں، بلیک میل بھی کرتے رہے، طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

 تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث

جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ہراسانی کی شکایت درج کروانے پر خاتون ٹیچر کو ہی ان کے عہدے سے برطرف

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

قبل ازیں اسلام آباد میں ہی ایک ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے،تھانہ شہزاد ٹاؤن نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ طالبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ بلال زمان میرے گاؤں کا اور میرا کلاس فیلو بھی ہے جس سے کینٹین میں ملاقات رہتی، ایک روز میں بلال زمان کینٹین پر بیٹھے تھے کہ اس کا قریبی عزیز ولید بھی آ گیا ، بلال زمان نے کہا کہ کہیں جا کر جوس پیتے ہیں اور کچھ کھاتے ہیں، ہم تینوں پارکنگ میں آئے تو سفید رنگ کی مہران میں عدنان اور شیخ عدیل موجود تھےمجھے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کر باقی تینوں پیچھے بیٹھ گئے،گاڑی چلتے ہی بلال زمان نے بیگ سے جوس نکالے اور ہم سب کو دیے، جوس پیتے ہی میں اپنے حوش وہواس کھو بیٹھی، جب ہوش آیا تو میں ایک خالی گھر میں تھی اور جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے، بلال زمان نے پانی پلایا اور میری ویڈیو دکھائی اور کہا کہ کسی سے زکر نہ کرنا ورنہ یہ وائرل کر دوں گا، ویڈیو دکھانے کے بعد باری باری، بلال زمان، ولید، عدنان اور شیخ عدیل نے جنسی زیادتی کی، ولید اور بلال زمان 5 چھ ماہ مجھے بلیک میل کرتے رہے اور جنسی زیادتی کرتے رہے،ملزمان مجھے بلیک میل کر کے پیسے اور زیورات لیتے رہے جو میں گھر سے چوری کر کے دیتی رہی،ملزمان نے مجھے شہر سے باہر جانے کا کہا جس پر میں نے انکار کیا تو میری ویڈیوز حسیب نامی لڑکے کو دیں اور وائرل کر دیں تب میں نے والدین کو ساری حقیقت سے آگاہ کیا

Leave a reply