اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے ،اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوششیں کررہا ہے، او آئی سی اس حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردارادا کرے، شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں، اظہار رائے کی آزادی کی آڑمیں توہین رسالت ﷺسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے،

وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے قانونی اقدامات پر زوردیا اور کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری سے تعاون کیلئے پرعزم ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ،ہمارے نبی ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں بدقسمتی سے بعض مغرب ممالک میں مذہب اسلام کو نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی جان بوجھ کردل آزاری کی جا رہی ہے میری کوشش ہے کہ مسلم ممالک اس حساس معاملے پر متحد ہوں ،او آئی سی اس حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردارادا کرے، شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے اور توہین آمیز کلمات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے، ایک مسلما ن حملہ کرت اہے تو قصوار تمام مسلمانوں کوٹھہرایا جاتا ہے ،

اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی پھر بھرپور حمایت

Comments are closed.