اسلامو فوبیا اورنسلی تعصب ایک حقیقت ہے خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا کینڈین وزیراعظم

اسلامو فوبیا اورنسلی تعصب ایک حقیقت ہے خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا کینڈین وزیراعظم

اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقد تقریب میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکت کی اور خطاب کیا-

باغی ٹی وی : کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اس موقع پر کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا، دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ایکشن لیں گے، اکھٹے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے، مسلم کمیونٹی نے اس شہر کو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں، تمام کینيڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ بطور کینيڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔

وزیرِ اعظم کینیڈا نے کہا کہ جان لیں، آپ تنہا نہیں ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

مقتول پاکستانی فیملی کے زندہ بچ جانے والے بچے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس معصوم بچے کے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔

Leave a reply