باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کے بیان کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی یونیورسل پریاڈک رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی ہے فلسطینیوں پر ظلم کرنے والے ملک کی نصیحت کی پاکستان کو کوئی ضرورت نہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی طویل تاریخ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کر سکتا ،اسرائیلی بیانیے کا سیاسی محرک اقوام متحدہ کے سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم تھا
اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا مؤقف آ چکا ہے،علامہ طاہر اشرفی
دوسری جانب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں پہلی بار ہے کہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہا ہے انسانی حقوق کا نام لے کر پاکستان کو بدنام کیا گیا اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا مؤقف آ چکا ہے
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کہتے ہیں کہ اسرائیل کا پہلی مرتبہ عالمی فورم پر پاکستان کے اندرونی سیاست سے متعلق بیان۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسراراحمد مرحوم، حکیم سعید مرحوم اور عبدالستار ایدھی مرحوم کی دوراندیشی کو سلام
اسرائیل کا پہلی مرتبہ عالمی فورم پر پاکستان کے اندرونی سیاست سے متعلق بیان۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسراراحمد مرحوم، حکیم سعید مرحوم اور عبدالستار ایدھی مرحوم کی دوراندیشی کو سلام pic.twitter.com/k1i4I0I6b8
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 11, 2023
واضح رہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اسرائیل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا ذکر کیا، پاکستان میں جمہوری حکومت ہے، عمران خان کی حکومت گئی تو عمران خان اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکر نے سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کا پروپیگنڈہ کیا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ ان پر مقدمے درج ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، اگر گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے تو اسکو انسانی حقوق کی خلاف ورذی بنا دیا جاتا ہے،
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے،اقوام متحدہ میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے پاکستانی مندوب کی موجودگی میں کہا کہ اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال پر گہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروپوں کے خلاف تشدد جاری ہے اس حوالے سے اسرائیل اس بات پر مایوس ہے کہ پاکستان کے چوتھے جائزے کے دوران اس کی تمام سفارشات کو نوٹ کیا گیا ،پاکستان کے حوالے سے کل 340 سفارشات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 253 کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ 87 کو صرف نوٹ کیا گیا جن میں اسرائیل کی سفارشات بھی شامل تھیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور