اسرائیل نے امریکاسے آئرن ڈوم کو پھر سے قابل استعمال بنانے کے کتنی رقم مانگ لی

0
38

اسرائیل نے امریکاسے آئرن ڈوم کو پھر سے قابل استعمال بنانے کے کتنی رقم مانگ لی

باغی ٹی وی : اسرائیل گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی پر اپنے تازہ ترین فضائی حملوں کے بعد امریکی امداد کے لئے ایک ارب ڈالر کی درخواست کرے گا۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے 11 روز کے حملوں میں کم از کم 255 فلسطینی شہید ہوگئے تھے ، جن میں 66 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں ، اور 1،900 سے زیادہ دیگر زخمی ہیں۔

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے مطابق اسرائیل کے دفاعی امور کے لئے استعمال ہونے والے آئرن ڈوم بیٹریوں کو دوبارہ ریچارج کرنے کے لئے اسرائیلیوں نے پینٹاگون میں ایک ارب ڈالر کی امداد مانگی ہے .

سینیٹر گراہم ، غیر ملکی فوجی امداد کی نگرانی کرنے والی سینیٹ مختص کمیٹی کے سینئر ممبر اس وقت اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گانٹز سے ملاقات کی ہے۔

گراہم کے مطابق: جب بھی کوئی اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ، ہمارا ردعمل مزید معاون ثابت ہوتا ہے ، اور یہ آئرن ڈوم کو بھرنے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکی عوام کے لئے اچھی سرمایہ کاری ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس درخواست کو واشنگٹن کے ذریعہ جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔گراہم نے کہا امریکہ میں حماس اور ریاست اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے دھچکا لگا لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس میں اسرائیل کی بہت بڑی حمایت ہے ،

ایک ارب ڈالر کی امداد 3.8 بلین فوجی امداد کے علاوہ ہوگی جو امریکہ ہر سال اسرائیل کو اوباما انتظامیہ کے ذریعے 2016 میں ہونے والے 10 سالہ معاہدے کے تحت بھیجتا ہے ، جس میں موجودہ صدر جو بائیڈن نے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

Leave a reply