غزہ:اسرائیلی فوجیوں‌کے فلسطینی ریلیوں‌پرحملے،40 فلسطینی زخمی

0
56

غزہ :مقبوضہ بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوجیوں کی طرف فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے .کہیں زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں تو کہیں فلسطینیوں کو ظلم کے خلاف مزاحمت پر ہمیشہ کے لیے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے. ایسا ہی ایک واقعہ ہفتہ کے روز غزہ کے علاقے میں پیش آیا .فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرامن ہفتہ وار ریلیوں پر قابض صہیونی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کل جمعہ کو غزہ کی پٹی میں مسلسل 65 ویں ہفتے کوغزہ کے محاصرے کے خلاف اور حق واپسی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے اجتماع کے بعد ہونے والے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں امدادی کارکنوں اور ایک صحافی سمیت کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی چلی آرہی ہے، جس کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply