لوٹ مارفلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے مکروہ صہیونی ہتھکنڈے جاری

0
41

رام اللہ ۔لوٹ مارفلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کا مکروہ صہیونی ہتھکنڈے جاری ،اطلاعات کےمطابق قابض صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی وزیورات کی لوٹ مار کی مہم بھی اپنے عروج پر ہے۔

امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

مقبوضہ بیت المقدس سے اطلاعات کےمطابق جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صرہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری عامر شحادہ کے گھر پر چھاپے کےدوران 17 ہزار شیکل کی نقد رقم اور زیورات لوٹ لینے کے ساتھ ایک دوسرے فلسطینی زکریا الترابی کےگھر سے 1200 شیکل کی رقم لوٹ لی۔

ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے کے فلسطینی شہری کی طرف سے شکار کی گئی کہ قابض فوج نے اس کی اس کی اہلیہ کا زیور چھین لیا اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔فلسطینی شہری عبداللہ ابو الترکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی لوٹی گئی رقم صہیونی حکام سے واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی مگر اسے رقم واپس نہیں دی گئی۔ صہیونی دشمن یہ بھونڈا الزام عاید کرتے ہیں کہ ابو ترکی ‘دہشت گردی’ کی معاونت کے لیے رقم استعمال کررہے تھے اور ان کے خلاف اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے تحقیقات کررہےہیں۔

امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

فلسطینی قانون دان طارق الحاج نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی املاک کی لوٹ مار کے لیے باقاعدہ قانون سازی کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ فلسطینی لوٹی گئی رقوم کے حصول کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے تھے مگر اب صہیونی حکام’دہشت گردی’ کی معاونت کا الزام عاید کرکے صہیونی عدالت کو فلسطینیوں کی رقوم اور زیورات ان کے حوالے کرنے کے فیصلے سے روک دیتے ہیں۔

Leave a reply