فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

0
153

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے جنوبی شہر بیر شیبہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر حملے میں ایک فلسطینی شہری کے قتل کے بعد کابینہ اجلاس میں فلسطین کے علاقے صحرائے نقب میں دس نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کی رسمی کارروائی کا منصوبہ بنالیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ اور ہاؤسنگ کے وزیر کا کہنا ہے کہ پانچ صیہونی قصبے عراد شہر کے قریب اور مزید پانچ اس سڑک کے قریب بنائے جائیں گے جو بیر شیبہ اور دیمونا شہر کو ملاتی ہے.

اسرائیلی وزیر داخلہ کا فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تاریخی اور دلچسپ فیصلہ نقب کے تصفیہ کو مضبوط بنانے میں اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ اس تعمیراتی منصوبے سے نقب کی معیشت مضبوط ہوگی ور اسرائیلی خاندانوں کے لیے وہاں منتقل ہونا اور وہاں رہائش اختیار کرنا بہت زیادہ پسندیدہ ہو جائے گا۔

اس ماہ کے شروع میں بھی ان دونوں وزرا نے نقب میں دو نئی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی گاؤں کاسفہ اور فلسطینی اکثریتی قصبے تل عراد کے مضافات میں چند ماہ میں کاسیف نامی صیہونی گاؤں تعمیر کیا جائے گا، نئے تعمیر ہونے والے گاؤں میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ پچیس ہزار لوگ رہائش اختیار کرسکیں گے۔

دوسرا ٹاؤن مصر کی سرحد کے قریب واقع ہوگا، یہ ایک زرعی شہر ہو گا جس میں تقریباً 22 سو خاندان ہوں گے اور مبینہ طور پر یہ چھوٹے قصبے نطزنی سینائی توسیعی منصوبہ کا حصہ ہے۔

اسرائیل کی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ ہے، یہ شہری نقب کے علاقے کے درجنوں دیہات میں رہتے ہیں۔

Leave a reply