شہر قائد کراچی میں غیر ملکی پرواز نے ہنگامی لینڈینگ کی جس پر دو اسرائیلی مسافر بھی سوار تھے
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے خبر سامنے آنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسرائیلی مسافروں کے حوالہ سے وضاحت جاری کی ہے،10 جون کو فلائی دبئی کی پرواز جو دبئی سے کولمبو جا رہی تھی نے کراچی ایئر پورٹ پر خاتون کی طبعیت خراب ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، پرواز میں دو اسرائیلی مسافر بھی شامل تھے،ان مسافروں بارے ایوی ایشن حکام کو آگاہ نہ کیا گیا،پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی تو اسرائیلی مسافر بھی پرواز میں بیٹھے رہے، کسی مسافر کو پرواز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی،
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیرملکی ائیرلائن نے 10 جولائی کو مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کاعلم نہیں،پرواز میں موجود اسرائیلی شہریوں کے بارے میں کوئی ہدایت بھی موصول نہیں ہوئی تھی، پرواز میں جس خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی وہ سری لنکن تھیں، سری لنکن خاتون مسافر کا دوران پرواز طبیعت خراب ہونے سے انتقال ہوگیا تھا، ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد خاتون کی میت سرد خانے بھیج دی گئی، اس دوران فلائی دبئی کے طیارے سے کوئی مسافر باہر نہیں آیا تھا، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر فلائی دبئی کا طیارہ کولمبو کیلئے پرواز کر گیاتھا۔
ہم طیارے میں تھے، وہاں کسی نے ہمارے ساتھ کوئی دشمنی نہیں دکھائی، اسرائیلی شہری
فلائی دبئی کی پرواز میں موجود اسرائیلی شہری پرواز میں خاموش بیٹھے رہے، انہوں نے اس دوران اسرائیلی حکام سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا،بعد ازاں اسرائیلی شہری کولمبو پہنچے تو انہوں نے تمام تر تفصیل بتائی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہر قائد کراچی میں فلائی دبئی کے جہاز میں سوار اسرائیلی مسافروں کے نام روتیم یہودا اور ایتائی روشٹین تھے، جو سری لنکا جا رہے تھے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پاکستان کا خطرے والا ملک قرار دے کر اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے روکتا ہے،تاہم پرواز میں ایسی صورتحال بنی کہ دو مسافروں کو پرواز میں کراچی جانا پڑا تا ہم وہ جہاز سے نہیں اترے،اسرائیلی مسافروں کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ جب تک ہم طیارے میں تھے، ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی،وہاں کسی نے ہمارے ساتھ کوئی دشمنی نہیں دکھائی، طبی ٹیمیں سب سے پہلے طیارے پر آئیں، ہمیں نہیں معلوم کہ پاکستانی جانتے تھے کہ ہم اسرائیلی ہیں، ہم خاموش بیٹھے رہے اور کچھ مختلف محسوس نہیں کیا،
فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس
نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس
انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ
سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی
سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان