متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی پہلی تجارتی پرواز آج چلے گی
باغی ٹی وی : اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی وفد تجارتی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے ابو ظہبی پہنچے گا۔اسرائیلی وفد ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت شعبہ ہوابازی، سیاحت، تجارت، صحت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ کرے گا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں ہو گی۔اس سے قبل 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ اسرائيلی وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے دعویٰ کیا کہ سفارتی تعلقات کے لیے مزید کئی عرب رياستوں کے ساتھ خفيہ مذاکرات جاری ہیں۔
اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے ابھی حال ہی میں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات بھی برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا