استحکام پاکستان پارٹی سے ہمیں کوئی نقصان نہیں. سینیٹر افنان اللہ

0
45
afnan ullah khan

پاکستان مُسلم لیگ (ن) سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہمارا اہم مقابلہ پنجاب میں پی ٹی آئی سے تھا جو فارغ ہوگئی ہے، الیکشن اکتوبر یا نومبر میں ہوجائے گا، ہم نے 42 ارب روپے بجٹ میں رکھ دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تحریک انصاف کے کئی اراکین شامل ہیں، جو ن لیگ کی ایک اور مخالف جماعت بن گئی۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی جڑیں عوام میں بڑی مضبوط ہیں ہماری عوامی خدمت کا بڑا ذبردست ریکارڈ ہے، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے یہ ان کی اپنی حکمت عملی ہے، پہلے تھوڑی سی مشکل تھی اب وہ بھی دور ہوگئی ہے۔ لیگی سینیٹر نے کہا کہ ہمارا اہم مقابلہ پنجاب میں پی ٹی آئی سے تھا جو فارغ ہوگئی ہے اور ہمارے لئے معاملہ آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعوٰی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اکتوبر یا نومبر میں ہوجائے گا میں آپ کو بتارہا ہوں. الیکشن وقت پرہی ہوگا،استحکام پاکستان پارٹی سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہے۔

ماہرقانون شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جب استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا تو آپ نے دیکھا ہوگا کوئی منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھا ہے، کوئی پاؤں کو دیکھ رہا ہے اس انداز سے بیٹھا ہوا تاکہ میڈیا سے بچ سکیں، جوں ہی باہر نکلے میڈیا نے جب سوال کیے تو کوئی ایک بندہ بھی جواب دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کیا۔ انہوں نے عبدالعلیم خان کو استحکم پاکستان پارٹی کا صدر نامزد کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کا مؤقف جاننے کے لئے صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب تیمور تالپورسے سوال پوچھا گیا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے کہ نہیں، تو انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی سے قبل کچھ شکوک و شبہات تھے ایک پیچ پر سب جماعتیں نہیں تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تیمور تالپورکا مزید کہنا تھا کہ اب جو دو اہم اسٹیک ہولڈر ہیں جیسے سابق صدر آصف زرداری اور میاں نواز شریف، یہ ہی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پرہی ہوں، ملک میں الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا جبکہ الیکشن میں تاخیر ہمارے اور ملک کے حق میں نہیں ہوگا۔

Leave a reply