الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2024،آئی ٹی، ایف آئی اے اور سائبر کرائم حکام طلب

0
150
qaima comrti

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹرمحسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

سینیٹرز ، پلوشہ محمد زئی خان ،ثمینہ ممتاز زہری، فیصل سلیم، کامل علی آغا، فوزیہ ارشد، عمر فاروق، دنیش کمار اور ثانیہ نشتر اجلاس میں شریک ہوئے۔نگران وزیر داخلہ اعجاز گوہر، اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ، چئیرمین سی ڈی اے، ایف آئی اے، نادرا اور وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی میں سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے پیش کئے گئے ” دی ریڑھی بان (سٹریٹ وینڈرز) لائیولی ہڈ پروٹیکشن بل 2023″ اور سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے پیش کئے گئے” دی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی بل 2023″ پر گفتگو ہوئی۔بحث کے بعد دونوں بلز اگلی میٹنگ تک موخر کردئے گئے۔موورز متعلقہ حکام کے ساتھ بلز پر گفتگو کر کے کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں بلز دوبارہ پیش کریں گے۔

سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نےاپنا بل” دی کٹنگ آف ٹریز (پروہیبیشن) ترمیمی بل 2023″ واپس لے لیا۔کمیٹی میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کئے گئے بل "دی فیکٹریز ترمیمی بل 2023” پر بھی بحث ہوئی۔کمیٹی نے بل کو کچھ ترامیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرلیا۔کارخانوں میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کیلئے جگہ بنانا لازم ہوگا۔پہلی بارخلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور 6 ماہ میں عمل درآمد نا کرنے پر دوسری بار جرمانہ 3 لاکھ روپے ہوگا جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کارخانے کو سیل کردیا جائے گا۔

کمیٹی میں "دی گارڈئینز اینڈ وارڈز ترمیمی بل 2024” پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بل پیش کیا۔تفصیلی بحث کے بعد چند ترامیم کے ساتھ کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کرلیا۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ممتاز زہری کی جانب سے "دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2024” مزید بحث کیلئے اگلی میٹنگ تک موخر کردیا گیا۔وزارت داخلہ نے سیکشن 22 پر اعتراض نہیں کیا لیکن سیکشن 42 میں ترمیم پر اعتراض اٹھایا۔حکام نے بتایا کہ اس بل پر بحث کرنے کیلئے وزارت آئی ٹی کو بھی ہونا چاہئے۔کمیٹی نے بل پر بحث کیلئے اگلی میٹنگ میں وزارت آئی ٹی، ایف آئی اے اور سائبر کرائم حکام کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں پبلک پٹیشن نمبر 5316 کا معاملہ اٹھایا گیا۔پٹیشن نادرا کے ملازم کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری نا کرنے کے حوالے سے تھا۔معاملے پر گفتگو کے بعد چئیرمین کمیٹی نے پٹیشنر کو اگلی میٹنگ میں اپنے خدشات سے متعلق سوال نامہ تیار کر کے کمیٹی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

فیڈرل ریزیڈنٹس کواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے منتظمین نے بلاک اے، بی ،سی، ڈی کی صورتحال بارے کمیٹی کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بلاک بی اینڈ سی کلئیر ہیں جبکہ بلاک اے اینڈ ڈی میں تھوڑے مسائل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بلاک ڈی کے کچھ حصے میں اوورسیز فاونڈیشن والے قبضہ نہیں دے رہے اور اس کے علاوہ وہاں ایک پل کی الائنمنٹ کا بھی مسئلہ ہے۔چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس معاملے میں ہمیں ٹائم دے دیں جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

Leave a reply