اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

0
38
pm

اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات. ہوئی ہے،

وفد نے وزیرِ اعظم کو مدارس کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے مدارس کے منتظمیں کو یقین دلایا کہ حکومت ان مدارس کے انتظام کے حوالے سے انہیں ذیادہ سے ذیادہ خودمختاری دینے کے ساتھ ساتھ نہ صرف ان کے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید سہل بلکہ ان مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کہ مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ان کیلئے جید علماء کے وفد سے ملاقات باعثِ مسرت و عزت ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ تمام علماء کی ملک میں دینی شعبے کی تعلیم و تدریس کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں. دینی مدارس میں ملک کے چالیس سے پچاس لاکھ طلباء مفت دینی تعلیم سے فیضیاب ہو رہے ہیں جن میں حفظِ قرآن پاک بھی کروایا جاتا ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے.

ملاقات میں صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا مفتی منیب الرحمن، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، مولانا عبدالمالک، مولانا افضل حیدری، مولانا عبدالکبیر آزاد اور مولانا فضل رحیم اشرفی کے علاوہ دیگر جید علماء کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ خان، مفتی عبدالشکور، معاونِ خصوصی سید فہد حیسن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

@MumtaazAwan

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

Leave a reply