مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ صاحب: بھارتی ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) بھارتی فضائی...

بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا...

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود...

اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 427افراد ہلاک ہو گئے،اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات 3ہزار405ہوگئیں،چین میں اب تک کورونا سے 3ہزار 245افراد ہلاک ہوچکے ہیں

سعودی عرب میں مزید 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصديق ہوئی ہے،سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 274 ہوگئی ،

سپین میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 129 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد767 ہوگئی۔ وائرس سے مزید 2 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے، کل تعداد 17 ہزار 147 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 8، جنوبی کوریا اور بلجیم میں 7، انڈونیشیا میں 6 اورامریکا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ جرمنی ،جاپان اور سوئٹزرلینڈ میں 3،3، الجیریا،بلغاریہ، ارجنٹینا، کروشیا، میکسیکو، روس اور یونان میں 1،1 اموات ہوئیں۔ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 197 ہو گئی ہے، آج مزید 28 کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کئی اسلامی ممالک میں مذہبی عبادات پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ سعودی عرب نے عارضی طور پر عمرے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی زائرین کے ساتھ ساتھ مقامی زائرین بھی عمرہ نہیں ادا کر سکتے،ایران، عراق اور متحدہ عرب امارت سمیت سعودی عرب جیسے ممالک نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا ،کویت، مصر، ترکی، اور بھارت ودیگر ممالک میں عوام کو نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ مختصر ہو گا، سعودی عرب میں بھی فرض نمازیں گھر پر ادا کرنے کا کہا گیا ہے.

کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan