آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

قومی اسمبلی اجلاس ،وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ بحث سمیٹ رہے ہیں

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجلی بلزکے ذریعے 15لاکھ افرادکا پتہ چلایاہےجوٹیکس نہیں دے رہے،ٹیکس نہ دینے والے 15لاکھ افراد کو تھرڈ پارٹی کےذریعے نوٹسز جاری ہوں گے آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا کہا تھا لیکن میں نے مخالفت کی ہمارے پاس ڈیڑھ کروڑٹیکس نا دہندگان کا پروفائل ڈیٹا آگیا ہے،دنیابھرمیں ٹیکس ادانہ کرنےپرگرفتاری ہوتی ہے ،یہاں تھرڈ پارٹی بات کرے گی ،بجلی بلزکے ذریعے لاکھوں ٹیکس نادہندگان کا پتہ چلایا ہے جن سے ٹیکس وصول کریں گے ٹیکس نہ دینے والےافراد کوتھرڈ پارٹی کےذریعے نوٹسز جاری ہوں گے ،

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی تو سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا وزیراعظم نے معیشت سے متعلق سخت اور دلیرانہ فیصلے کیے،کورونا ایک چیلنج تھا جس کے باوجود معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے کورونا کی وجہ سے دنیابھرمیں گروتھ متاثر رہی ہم نے سب سے پہلے غریب کی بات کی حکومت نے بلا سود قرضے،صحت کارڈز،ملازمت کے لیے تربیت اوراسکلز پروگرام کے منصوبے رکھے،ہم رواں سال ریونیو کا ہدف مکمل کریں گے سرکاری ملازمین کےمیڈیکل بلز پرٹیکس واپس لے لیا،ڈیری مصنوعات پر ٹیکس واپس لے لیا،نابینا افرادکے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس واپس لے لیا، ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی چھوٹ دی گئی فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لےلیےگئے،آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کر دیا ہے، سونے اور چاندی پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7اور3فیصد کیا جارہاہے،موبائل فون پر 5منٹ سے زائد کال پر 75پیسے ٹیکس لگایا

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے 14اضلاع کے لیے فنڈز مختص کیے جارہے ہیں،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور بلوچستان کے لیے بھی فنڈز رکھے ہیں،ہم زراعت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،زرعی قرض دیئے جائیں گے،زرعی مشینری پر ٹیکس کم کررہے ہیں زراعت کو 25ارب روپے زائد دیئے جارہےہیں ہم انڈسٹری کو 45ارب روپے کی مراعات دے رہے ہیں،ایس ایم ایز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، پراپرٹی پرٹیکس کی شرح 35 سے20 فیصد کردی،زرعی اجناس کی فروخت کے لیے مڈل مین کا کردار ختم کردیاگیا زرعی اجناس کی فروخت کے لیے نیا نظام لارہے ہیں، میری گاڑی کے نام سے نئی اسکیم لارہے ہیں،صنعتی استعمال کی بجلی کے خصوصی ٹیرف دیئے گئے ہیں، ہم نے برآمدات پر خصوصی توجہ دی ہے،ٹیکسٹائل پر دی جانے والی مراعات آئندہ بھی جاری رہیں گی،زراعت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،زرعی قرض دیئے جائیں گے، آئی ٹی شعبے کے تمام مطالبات تسلیم کیے ہیں،ملک بھر میں ایگری مالز کاچال بچھائیں گے ایگری مالز میں کسان اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے ایگری مالز میں ہول سیلز بھی اپنی اشیا بیچ سکیں گے کسان مارکیٹوں میں کولڈ اسٹوریج بنائیں گے احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے مستحقین کودیئے گئے اگلے دو تین سال میں آئی ٹی کا شعبہ 7،8ارب ڈالر کا زرمبادلہ لائے گا احساس وزیراعظم عمران خان کا فلیگ شپ پروگرام ہے،احساس پروگرام کے لیے نئے بجٹ میں 260ارب روپے رکھے گئےہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لیے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں،

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوگوں پر ٹیکس نہیں لگایا جائیگا ،ہم نے آئی ایم ایف کو بھی بتادیا کہ عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،ڈیمز پرکوئی پارٹی حکومت میں آکر توجہ نہیں دیتی کیونکہ اس پرزیادہ عرصہ لگتاہے ،وزیراعظم عمران خان ڈیمز کے بارے میں دوراندیش سوچ رکھتے ہیں

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

Comments are closed.