جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ رسوائی اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ جس پاکستان کو نوازشریف نے عالمی سطح پر عزت دلائی عمرانی ٹولہ بے عزتی کا باعث بن رہا ہے۔ جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم عمل ہے۔ جب تک نیازی مافیا گینگ کا قلعہ قمع نہیں ہوتا چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہے گے۔

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان،قرنطینہ میں ہوتو پریشان اگر پارلیمنٹ ہوتو پریشان۔ان کی سیاست کا محور ہی مسلم لیگ ن کی قیادت ہے۔عام آدمی کی معیشت خراب ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کی بہتر،حکومت بڑی خوش نما تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حقیقتاً یہ تصویر اتنی خوش نما نہیں۔اس وقت پاکستان کی معیشت کمزور ہو رہی ہے، جس کی بڑی وجہ بجٹ کا خسارہ ہے، جو اس سال 10 فیصد ہو گیا ہے۔ الزام تراشی اور مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا تین سالوں میں کچھ نہیں کیا۔93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82 فیصد پر پہنچا دیا سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاء ہے

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

Comments are closed.