جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا
گورنر پنجاب چودھری سرورنے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے سب میرٹ پر ہیں،لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کرنا میرا مشن ہے،ہم روزانہ فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر رہے ہیں 31مارچ تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر چکے ہوں گے،ایک ہزار سولر ہینڈ پمپز لگائے جائیں گے مئیر کا انتخاب پارٹی کرے گی،ڈسڑکٹ مئیرز کو شارٹ لسٹ کمیٹی کرے گی،میئرز سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ،گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے،گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہیں،پارٹی میں گروپنگ تھی،
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے،نچلی سطح پر ایشوز ہیں، جہانگیر ترین ہمارے دوست ہیں وہ اب بھی پارٹی میں ہیں،جہانگیر ترین نے آج تک پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا،استعفوں کا مجھے تو خود میڈیا سے پتہ چلتا ہے،ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، الیکشن جب بھی شروع ہوں ہر پارٹی شور مچاتی ہے،
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پر حملہ کرنا غلط تھا،افغانستان کو کوئی شکست نہیں دے سکا، نریندر مودی ہٹلر سے بڑا ظالم اور دہشت گرد ہے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے۔کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے،بندوق گولی اور ٹینک سے بھی بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا،
قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لوکل ایڈمنسٹریٹرز ملتان سے ملاقات ہوئی، اس موقع پربلدیاتی اداروں میں عوامی ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس
جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت