جیل میں کیمرے اس وقت خواتین کے حقوق کیوں یاد نہیں تھے؟ جاوید لطیف

0
61
javede

ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کے پاس بیرونی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں کہ 9 مئی کے دن کیلیے منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا تو ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا.

میاں جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی کسی کونے میں کسی خواتین کیساتھ بدسلوکی بڑا جرم ہے لیکن اگر کوئی عورت دہشتگردی میں شامل ہوگی تو کیا عورت ہونے کے ناطے آپ اس کو چھوڑ سکتے ہیں؟ کیا کوئی بتائے گا کہ موت کی چکی میں کسی کی بہن بیٹی کو رکھا جاتا تھا اور کیمرے لگائے جاتے تھے تو اس وقت خواتین کے حقوق کیوں یاد نہیں تھے؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچتا تو 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،اگر کوئی دہشتگردی میں ملوث ہی اس قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب پھانسی گھانٹ میں پھانسی کی چکی میں کسی کی بہن بیٹی کو رکھا جاتا تھا اسوقت خواتین کے حقوق کو کیوں یاد نہیں آئے، آج ایک شخص کو مائنس کیا جا رہا ہے، نواز شریف نے چھ الیکشن لڑے ،چھ میں سے تین میں نواز شریف کو مائنس کرنے کی منصوبہ بندی تھی، تین الیکشن لڑںے کی اجازت ہی نہیں تھی، کیا وہ قائد نہیں تھے، آج جو باتیں اٹھ رہی ہیں اسوقت کیوں نہ کی گئیں، نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا، آج سب کردار بے نقاب ہو چکے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو بھی سہولت ہے کہ اگر آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمان کی کمیٹی بلائے تو سٹے مل جاتا ہے

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply