جیل میں ن لیگی رہنما سے رشوت لے کر غیر قانونی سہولیات دینے والا ایک اور ملزم گرفتار

0
50

جیل میں ن لیگی رہنما سے رشوت لے کر غیر قانونی سہولیات دینے والا ایک اور ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کرپشن اسکینڈل کیس ،سپرنٹنڈنٹ کے بعد ڈسپینسر بھی گرفتار کر لیا گیا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان نے ن لیگی رہنما اور سابق مئیر سرگودھا سے رشوت لی تھی ملزمان نے 70 لاکھ روپے کیش اورساڑھے 8 مرلہ پلاٹ بطور رشوت لیا ملزما ن نے جیل میں قیدی کو غیر قانونی سہولیات تک رسائی دے رکھی تھی سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا گرفتار کر لیا تھا،باقی 3افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ملکر ملزم نوید اسلم کو بھاری کرپشن کے عوض جیل میں غیر قانونی سہولیات مہیا کیں۔انکوائری میں ثابت ہوا ہے ملزمان نے سابق مئیر نوید اسلم سے  60 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بطور رشوت وصول کیا۔ بھاری رشوت کے عوض سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ملزم نوید اسلم کو گھر کا کھانا اور لینڈ لائن نمبر کی سہولت فراہم کر رکھی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا نے ملزم کو بیرک کی بجائے جیل کے ہسپتال میں رکھا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم نوید اسلم کو گھریلو ملازم تک رسائی اور دیگر ملاقاتوں کے لئے جیل کے کیمرے بند کر دیتے تھے۔ مرکزی ملزم سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی گرفتار کے بعد باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

Leave a reply