مزید دیکھیں

مقبول

نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات،یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ کے ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات پر سماعت ہوئی

جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت پیش کردیا،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کر دی ،دیگر ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ شامل ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کر لی اور ملزمان کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

یاسمین راشد کا نواز شریف کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج
انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو. نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں،نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھ کر پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیاہوا ہے،

تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھے ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے ، جب میں گھر میں موجود تھا ان کیسز میں مجھے گرفتار کیا ہوا ہے ،ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں ،ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے ،

ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، 9مئی کی پلاننگ کا جواب دے دیں،عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل
ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمی بخاری نے یاسمین راشد کے بیان پہ ردعمل میں کہا ہے کہ محترمہ آپ میں ہمت ہے تو سچ قوم کو بتائیں کہ 9مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟ہمت ہے تو یہ بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے، سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، عدلیہ کے ساتھ سازباز اور 9مئی کی پلاننگ کا جواب دے دیں،میاں محمد نواز شریف اور انکی جماعت آپ کو تین مرتبہ دھول چٹا چکی ہے،اس مرتبہ بھی قائد میاں نواز شریف اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے،آپ اپنی فکر فرمائیں، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں،یہ ابھی معلوم نہیں،جیل کی فرسٹریشن آپکے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan