جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں پھر بھی یہ کام نہیں ہو گا، گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر انرجی اختر ملک اور دیگر کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے جلسوں، کرونا کیسز کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مخالفین جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی کورونا پر غیر سنجیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان د ہ ہوگی ۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنے اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں ۔
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل
لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
گرنر پنجاب چوہدری محمدسرور کامزید کہنا تھا کہ امریکہ جیسے حالات سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عمل لازم ہے ۔کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ عوام حکومت،جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ مڈ م ٹر م انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023تک صبر کریں ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے ۔ حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور انکوہر شعبے میں ریلیف دینا ہے ۔تما م سرکاری یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر نے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔