جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی بارے فیصلہ کیا کہ انکا نشان نہیں ہونا چاہئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی وراثت پر چل رہی ہیں، جمہوریت دشمن پارٹیاںہیں، ان سے بھی نشان لیں، اگر نہیں لیں گے تو یہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے،آج ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، آزاد امیدواروں پر میرا خیال ہے زرداری صاحب زیادہ کامیابی حاصل کر لیں گے،ا س فیصلے کے نتیجے میں کتنا غیر جمہوری عمل ہو گا کسی نے سوچا؟نشان چھین رہے ہیں ، کسی کو آگے لارہے ہیں کسی کو پیچھے ، لیول پلیئنگ فیلڈ کہاں ہے آزاد امیدواروں کی آصف زرداری منڈی لگائیں گے
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ملک کی معیشت میں 40 فیصد سے زائد شیئر ہے، اس شہر کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے، صنعتوں کو بھی گیس نہیں مل رہی، گیس کے ذخائر کم نہیں ہیں، جو حکومتیں پچھلے عرصے میں رہیں وہ تازہ دم ہوکر آرہی ہیں کہ ہمیں ووٹ دو، ایران گیس پائپ لائن پر کام بند ہو گیا، غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، امریکی غلام ہیں کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں ہو رہا، اب گیس کے بحران پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے، کراچی کی اکثر آبادیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، 18 جنوری کو سوئی گیس کے آفس کے باہر دھرنا دیں گے، جو لوگ پریشان ہیں جماعت اسلامی ان کی آواز ہے،حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں اس مسئلے کو اٹھا سکتی ہیں، یہاں پانی کا شدید بحران ہے، سیوریج کا نظام خراب ہے، گٹر کے ڈھکن تک تو دے نہیں سکے، قبضہ میئر گٹر کے ڈھکن فراہم نہیں کر رہے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں، چند گٹر کے ڈھکن دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
مریم نواز کے خطاب کا محور عمران خان پر تنقید رہا،
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار