جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی، قیادت پر مقدمہ درج

0
23

جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی، قیادت پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی بھی باری آ گئی،جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف بھی مقدرمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پرجماعت اسلامی رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ بنی میں وبائی امراض اورساوَنڈ ایکٹ پنجاب کے تحت درج کیا گیا ،مقدمےمیں جلسے کے آرگنائزراورقیادت کونامزد کیا گیا ہے مقدمے میں ٹینٹ،ساوَنڈ سسٹم اوردیگرسروسزفراہم کرنےوالوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی،کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا،

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا، جلسہ کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ راولپنڈی اور کراچی، ملک کے دو انتہائی کونوں میں جماعت اسلامی کی آواز پر عوام نےلبیک کہا ہے۔ مفاداتی اور مقدماتی سیاست کےبجائے جماعت اسلامی عوامی سیاست کر رہی ہے، لوگوں کے دل کی آواز بنی ہے۔ ایک اسلامی و خوشحال پاکستان کےلیے جدوجہد جاری رہےگی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین مارشل لاز اور چند خاندانوں نے قوم کے 73 سال ضائع کردیے ۔ بے ضمیر اور وطن فروش طبقہ نے اپنےمفادات کی خاطر قائد کے پاکستان کو زبان ، نسل اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا ہواہے ۔پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک تکون اور اپنی اپنی باریوں کے منتظر ہیں۔ عوام کو نوید سناتاہوں اندھیری رات ختم ہونے والی ہے ۔ اب ملک میں خاندانوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔ حکومت نے رمضان سے قبل چینی ، گھی مزید مہنگے کردیے ۔ جو بجلی استعمال کرتاہے اس پر مہینہ کے آخر میں آسمانی بجلی گرتی ہے ۔ بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے کی کوششیں کرنے والوں کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی بھی موجود ہے ، نئی دہلی سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔ ظلم و جبر ، کرپشن کے نظام کو جماعت اسلامی تبدیل کر سکتی ہے ۔ ہم وہی نظام لانا چاہتے ہیں جو اللہ نے
انسانیت کو دیاہے ۔ جماعت اسلامی عدالتوں میں قرآن ، تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم لاناچاہتی ہے ۔ عوام نے ہمیں موقع دیا تو غریب کا مفت علاج ہوگا ۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا

Leave a reply