دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،وزیراعظم، وزیر خارجہ و دیگر کی مذمت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ و دیگر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے،

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا،پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی ،عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،وزیراعظم شہبازشریف نے شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اورعوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں پولیس کے ایک جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیر خارجہ نے اسلام آباد پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنا فریضہ ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں شہید عدیل حسین اور ان کے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں،اتحادی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے،

اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گرد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تو حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، حکمرانوں اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا،ہم جب پختونخوا میں دہشتگردی کی بات کررہے تھے تو کسی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا،گزشتہ 3سال سے دہشت گرد یہاں پر منظم ہورہے تھے، آج اسلام آبادبھی محفوظ نہیں رہا،آج بھی کہتے ہیں کہ پختونخوا کے کئی علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں، عوام میں خوف پھیلا ہوا ہے

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،آئی جی اسلام آباد نے اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑی، موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی،کسی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،شہری دوران سفر شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں،شہری اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کو فوری پولیس کے ساتھ رجسٹر کروائیں،

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس و سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

Shares: