جنوبی وزیرستان، پاک فوج کا جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

0
36
جنوبی-وزیرستان،-پاک-فوج-کا-جوان-شہید،-ایک-دہشت-گرد-ہلاک،-ایک-گرفتار #Baaghi

جنوبی وزیرستان، پاک فوج کا جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہو گیا ہے، ایک دہشت گرد بھی ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے سراردغہ میں 3 سے 4 مشتبہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے موثر کارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے نائیک ضیاءالدین شہید ہو گئے ،شہید کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے پاک فوج دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

Leave a reply