جاپان تمام تروسائل اورجیدٹیکنالوجی کے باوجود کرونا کے سامنے بےبس: تیسری بار ہنگامی حالت نافذ کرنے پرغور
ٹوکیو:جاپان تمام تروسائل اورجیدٹیکنالوجی کے باوجود کرونا کے سامنے بےبس: تیسری بار ہنگامی حالت نافذ کرنے پرغور،اطلاعات کے مطابق جاپانی حکومت ٹوکیو، اوساکا اور ہیوگو پریفیکچروں میں تیسری بار ہنگامی حالت نافذ کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔
اوساکا حکام نے منگل کے روز حکومت سے درخواست کی کہ انکے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جائے۔ وہاں کورونا وائرس انفیکشن تیزی سے اضافہ پذیر ہیں، جسکی ایک وجہ زیادہ متعدی کورونا وائرس متغیر اقسام ہیں۔ اوساکا کے پڑوسی ہیوگو پریفیکچر نے بھی حکومت سے ایسی ہی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ بھی ایسے ہی اقدام پر غور کر رہی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق فروری میں ترمیم شدہ قانونی قواعد و ضوابط سے یہ قرارداد بھی منسلک ہے کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کی گورنر کی درخواست کا حکومت کو احترام کرنا چاہیے۔ اب تک حکومت دو بار ہنگامی حالت نافذ کر چکی ہے۔ پہلی بار اپریل سنہ 2020 میں اور دوسری بار جنوری سنہ 2021 میں یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔
یادرہے کہ جاپان وسائل اورآبادی کے تناسب میںسبے بہترملک ہونے کے باوجود اورساتھ ہی ساتھ جدید ٹیکنالوجی رکھنے کے باوجود بھی کرونا کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے ،مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اورلوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتے دکھائی دے رہا ہے