جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی کسٹم کلئیرنس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی کسٹم کلئیرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے کسٹم کلکٹر کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ،عدالت نے استفسار کیا کہ گاڑیوں کے چوری ہونے سے متعلق محکمہ کسٹم کے پاس کیا شواہد ہیں؟ وکیل کسٹم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2017میں 14 مہنگی لگژری گاڑیوں کو امپورٹ کیا گیا جاپان قونصلیٹ نے اپنی ای میل میں تمام گاڑیوں کے چوری ہونے کی تصدیق کی
جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ ای میل میں تو انٹرپول کے ذریعے پولیس سے رابطے کا بھی کہا گیا، جس پر وکیل نے کہا کہ کسٹم حکام نے گاڑیوں کو قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا تو امپورٹرز نے عدالت میں چیلنج کردیا ،کسٹم اپیلنٹ کورٹ نے جرمانہ ادائیگی کے بعد گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دیا
وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم اپیلیٹ کے فیصلے کو درست قرار دیا،قانون کے مطابق چوری شدہ سامان کی ضبطگی حتمی ہو گی ،کسٹم کورٹ کے فیصلے پر توہین عدالت کی کاروائی بھی جاری ہے
سپریم کورٹ نے کسٹم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی
قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل
کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
اس کیس میں فریق نہیں مگر..جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں