جواد احمد برس پڑے نواز شریف اور عمران خان پر

قوم ابھی تک نہیں سدھری
0
110
jawad ahmad

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف گزشتہ روز وطن واپس پہنچ چکے ہیں انہوں نے آتے ہی مینار پاکستان پر ایک بڑے اجتماع کے ساتھ جلسہ کیا. برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد برس پڑے ہیں نواز شریف پر ، انہوں نے ایک ٹویٹ میں‌لکھا ہے کہ ”نوازشریف اورعمران خان دونوں نیولبرل سرمایہ داری نظام کےمحافظ اورامیراشرافیہ کےلالچی ایجنٹ ہیں جوشہرت،دولت اورعہدوں کےلۓعوام سےہر طرح کےصاف جھوٹ نہایت بےشرمی کےساتھ بولتےہیں۔PMLN اور PTI دونوں بوٹ پالش کرکےاقتدارمیں آتےہیں۔بعدمیں کبھی ایک احسان فراموش جیل میں ہوتاہےاورکبھی دوسرا۔”اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں جواد احمد برس پڑے عوام پر انہوں نے لکھا کہ ” پہلے یہ لوگ امیر حکمران اشرافیہ کے ایک نمائندے عمران خان کے پیچھے لگے ہوۓ تھے اور اب یہ اسی امیر اشرافیہ کے دوسرے نمائندے نواز شریف کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ یہ قوم ابھی تک نہیں سدھری۔ جب تک اس کے اپنے کرتوت ٹھیک نہیں ہوں گے اس کی قسمت میں مزید بربادی لکھی ہے۔”

اپنے ایک اور ٹویٹ میں‌انہوں نے لکھا کہ ”عمران خان اور نواز شریف کی حرص کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں ارب/کھرب پتیوں نے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کا توشہ خانہ بھی نہ چھوڑا اور اس میں موجود قیمتی تحفے نہایت سستے داموں لے لۓ۔ یہ دونوں لالچی لوگ اس ملک کے عام لوگوں کے لۓکبھی کچھ نہیں کریں گے جن کی بھاری اکثریت اس وقت اچھے کھانے، کپڑے، علاج، تعلیم اور اپنے گھر تک سےمحروم ہے۔” یوں‌جواد احمد نے نوازشریف اور عمران خان کو ایک ہی صف میں‌لا کھڑا کیا .

 

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

Leave a reply