جاز کے بہن کو قتل کرنے والے اشتہار پر شہباز گل بول پڑے

0
63

جاز کے بہن کو قتل کرنے والے اشتہار پر شہباز گل بول پڑے

باغی ٹی وی : وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شہاز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے JAZZ کا اشتہار،کہ بھائی بے اپنی بہن کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس کے پاس موبائل ہے۔میرے خیال میں یہ انتہائی منفی اشتہار ہے۔یہ کسی صورت ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔پاکستان میں ساری عورتوں کے پاس موبائل نہ ہونے کی وجہ ان کے بھائی نہیں،غربت ہے۔پاکستان کو psychopath مت دکھائیے


ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ بتائیے آپ کتنے فری فون دینے کو تیار ہیں میں آپکو آپکی مرضی کے گاؤں لے جاؤں گا اور آپکے سامنے بھائی اپنی بہنوں کو خود وہ فون دیں گے۔کیا یہ اشتہار ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان سوسائٹی کو ایک شدت پسند معاشرہ ثابت کرنے کی کوشش تو نہیں..

جاز کمپنی کا اشتہار شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ بادی النظر میں اپنی سیلز بڑھانے کے لئے پاکستان کے پورے معاشرے کو مرضی کی بدنما شکل میں دکھا رہے ہیں۔آپکے دعوے کے مطابق 50% عورتوں کے پاس فون نہیں ہے اور آپ آفر کر رہے ہیں فری Sim.عورتیں اس SIM کو کس چیز میں چلائیں گی؟اب انکوفری فون دیں کیونکہ آپ کے مطابق فون نہیں ہیں انکے پاس

Leave a reply