پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد کس کا وزیرا علیٰ ہونا چاہیے ، مریم نواز نے بتادیا

0
34

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد کس کا وزیرا علیٰ ہونا چاہیے ، مریم نواز نے بتادیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مرم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک اعتماد لاکر پھر انہیں کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے،یوسف رضا گیلانی کے انتخاب نے پورے ملک کو ہلا دیاہے،ہم چاہیں گے آیندہ بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے، پنجاب میں تحریک اعتماد لاکر پھر انہیں کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں،

مریم نواز کا کہنا تھا حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے،حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے،قوم چیئرمین سینیٹ انتخاب کےلیے شو آف ہینڈز کا انتظار کررہی ہے.2018میں بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیت گئی،

مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں،حکومت نے سینیٹ انتخاب میں خرید و فروخت کےبھاشن دیئے.2018کےبعد پنجاب میں حکومت بنانا ن لیگ کا حق تھا،

ادھر پی ڈی ایم نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔

Leave a reply