جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا ،مولانا فضل الرحمان

2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے
0
144

کوئٹہ: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 2024 میں 2018 سے بھی بڑی دھاندلی کی گئی ۔

باغی ٹی وی : پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، نہ غلط کو مانا ہے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے ، جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دیں گے،بتایا جائے بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نواز شریف ملاقات کرنے آئے تو انہیں کہا کہ غلط راستے پر چل رہے ہیں ،نواز شریف کو اپوزیشن کی دعوت دی اور کہا کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ، امن میں جےیوآئی کا کردار زیادہ ہے،بلوچستان سے اٹھی تحریک دیگر صوبوں میں بھی پھیلے گی،تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا اب یہ تحریک بڑھے گی اسمبلیاں میں بیٹھے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندوں گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،امدادی کاروائیاں جاری

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنےکا نہیں ہے، سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں ،سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں، پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ہے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، معیشت کہاں جارہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے۔

سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

Leave a reply