بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،امدادی کاروائیاں جاری

0
140
barish

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سول انتظامیہ کےہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بلوچستان کے علاقوں چمن، نوشکی اور قلعہ عبداللہ کےنواحی علاقوں سے مشینوں کے ذریعے پانی کا اخراج جاری ہے، شہریوں‌ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے، پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے،سیلاب زدگان کی مددکیلئے چمن کےعلاقے زرقوم کلی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے،تمام سیلاب زدگان کومفت ادویات اورکھانے پینےکی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، ایف سی کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے،ایمرجنسی کیمپس کیلئے فلڈریلیف آشیاء جس میں گیس سیلنڈرز اور ٹینٹس شامل ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہرکمزورپڑگئی ہے اور بارشیں تھم گئی ہیں،تاہم بلوچستان کے علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مواصلاتی رابطہ نظام شدید متاثرہوا ہے اور رابطہ سڑکوں کوبری طرح سے نقصان پہنچاہے،چمن ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں،متاثرہ بالائی علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیمے، خوراک اور گھریلوسامان فراہم کیا گیا ہے مگر لینڈلائن، پی ٹی سی ایل، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اب بھی معطل ہے، کوژک ٹاپ کے مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹادیا گیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے کی مشینری رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

بلوچستان میں 12 اپریل سے اب تک جاری بارشوں سے11 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ مختلف واقعات میں 15افراد کی موت ہوئی ہےجبکہ 10زخمی ہوئے ہیں،گوادر میں چار روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی اداروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا ، گوادر کے مرادی گاؤں میں اب بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، تباہی کے باعث گاؤں کے متعدد افراد 4 روز سے اونچی جگہ پر محصور ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔چاغی میں بارش سے 35 مکانات تباہ اور 65 کو جزوی نقصان پہنچا گواد اور پشین میں بارش سے 30 مکانات کو نقصان پہنچا، صوبے میں بارش سے ایک پل سمیت 6 سڑکیں متاثر ہوئیں

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مزید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ،این ڈی ایم اے

وزیراعظم کا صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچا دی، کراچی کا رابطہ منقطع

بلوچستان میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی، لڑکی جاں بحق

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

Leave a reply